Sat
13
Jun
2026

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) جی ٹی روڈ لارنسپور ریڈیو سٹیشن پاکستان کے قریب ہائی ایس اور ٹرک میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق ، 9 افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق لارنسپور ریڈیو اسٹیشن پاکستان کے جی ٹی روڈ پر ہائی ایس اور ٹرک تیز رفتاری کے سبب آپس میں ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔
