ہیڈ کلرک ملک محمد سلیم ریٹائرڈ، اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام 

اٹک: ہیڈ کلرک لوکل گورنمنٹ و کیمونٹی ڈویلپمنٹ اٹک ملک محمد سلیم اپنی ملازمت کی مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں ان کے محکمہ کی جانب سے ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں خصوصی طور پر ایکسیئن لوکل گورنمنٹ و کیمونٹی ڈویلپمنٹ راولپنڈی ڈویژن فرحت علی رانجھا ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کیمونٹی ڈویلپمنٹ اٹک جاوید اقبال بھٹی ، آڈٹ آفیسر راولپنڈی ملک ریاض ، اسسٹنٹ انجینئر ملک سلیم اقبال ، سابق اے ڈی ایل جی و نائب تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ ریاض احمد ، سابق اے ڈی ایل جی ملک غلام نبی کے علاوہ محکمہ لوکل گورنمنٹ و کیمونٹی ڈویلپمنٹ کے دیگر افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔