ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا:اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال

حسن ابدال:حسن ابدال کے عوام کرپشن اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو آگے بڑھنا ہو گا۔ نشاندہی آپ کریں ایکشن لینا میرا کام ہے۔ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی مسائل پر توجہ دی جائے تو حسن ابدال کا نقشہ اگلے چند ماہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ڈینگی کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سکولوں میں آگاہی مہم کا مقصد طلباء و طالبات کو اس مہم میں شامل کرنا ہے تا کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکیں۔ان خیالات کااظہار الائیڈ سکول ۔سر سید ایجوکیشن فاونڈیشن آف پاکستان اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر حسن ابدال کے بچوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ڈینگی کے حوالے سے واک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ۔سابق صدر بار ایسو سی ایشن حامد اقبال ایڈووکیٹ ۔ ڈائریکٹر الائیڈ سکول حسن ابدال طاہر درانی ۔چوہدری وقار علی صدر و اراکین پریس کلب تحصیل حسن ابدال ۔ماہر تعلیم اورپراجیکٹ ڈائیریکٹر سر سید ایجوکیشن فائونڈیشن آف پاکستان قاضی ظہور الحق۔ڈی ای او ایجوکیشن راجہ امجد محمود۔ڈی ڈی او ایجوکیشن حسن ابدال فیاض محمود  سمیت سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔