Fri
19
Jun
2026

ایک جاں بحق ، 2 زخمی ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ڈھوک اعتبار کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سابق وزیر چوہدری شیر علی خان کے برادر نسبتی ملک فرید خان آف کوٹ فتح خان جو نواب آف کالا باغ سابق گورنر مغربی پاکستان ملک امیر محمد خان مرحوم کے پوتے اور ملک مظفر خان کے بیٹے تھے شدید زخمی ہوئے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راولپنڈی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں جان کی بازی ہار گئے زخمیوں میں ان کا صاحبزادہ نوابزادہ ملک علی خان بھی شدید زخمی ہوا مرحوم کوآبائی قبرستان کوٹ فتح خان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔
