اٹک پولیس کے کانسٹیبل نے گمشدہ رقم خاتون تک پہنچا دی

فتح جنگ:ضلع اٹک سے تلہ گنگ اسپیشل ڈیوٹی پر معمور اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد اکرم کو دوران ڈیوٹی سٹی ہسپتال تلہ گنگ سے 14 ہزار روپے ملے

 

 جو ہسپتال میں آئی ہوئی خاتون کے گر گئے تھے اور وہ ہسپتال علاج کیلئے آئی ہوئی تھی پولیس کانسٹیبل نے خاتون کو تلاش کر کے ساری رقم اس کے حوالے کر دی پوری رقم واپس مل جانے پر خاتون نے کانسٹیبل محمد اکرم اور اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا اور جھولی اٹھا کر ڈھیروں دعائیں دیں ۔