حاجی شاہ کے قریب ریت کے تودے تلے دب کر مزدور جاں بحق 

اٹک، حاجی شاہ کے قریب ریت کے ٹیلے کے نیچے آ کر مزدور جاں بحق

حاجی شاہ کا رہائشی 25 سالہ منیر احمد مزدور ریت کے سپلائی پلانٹ میں کام کرتا تھا

اٹک (جباراحمدتبسم سے)مٹی کے تودے تلے دب کر مزدور جاں بحق 

تفصیلات کے مطابق حاجی شاہ کے قریب ریت کے سپلائی پلانٹ پر کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 25 سالہ منیر احمد دب گیااطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کے اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے آدھے گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد مزدور کو نکال لیا تاہم وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔

مزید کارروائی کے لئے لاش کو سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیاگیا۔ جاں بحق ہونےوالا مزدور کا تحلق اٹک کے گاؤں حاجی شاہ کا رہائشی ہے۔