جنڈ، حضرو، اٹک خورد پولیس کی کارروائی،3 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد کی ٹیم نے رکھوان کے رہائشی بشیر احمد سے پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
جنڈ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 03ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈسے ایس ایچ او نیاز احمد کی ٹیم نے ایک شخص بشیر احمد خان ولد شادی خان سکنہ رکھوان، تحصیل جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ حضرو کی ٹیم نے مقدمہ نمبر151 مورخہ10619 بجرم 324 337Fvi 337Fiii 148 149 ت پ تھانہ حضرو میں ملزم راویس خان ولد ریاست خان ساکن سیدھن تحصیل حضرو سے دوران انٹروگیشن پسٹل30 بورمعہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 160 مورخہ 23.12.2016 جرم 30234 ت پ تھانہ اٹک خوردمیں ملزم عبدالخالق ولد سرور الہی سکنہ رومیاں تحصیل وضلع اٹک سے دوران انٹروگیشن پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
