ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں صحت کی کارکر دگی کاجائزہ اجلاس 

اٹک: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری نے محکمہ ہیلتھ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

 حکومت صحت کے شعبہَ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری 

اٹک :محکمہ صحت کی کارکر دگی کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی محکمہ صحت کے افسران نے شرکاء کو کارکر دگی کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبہَ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اجلاس میں ضلع بھر کے ہسپتالو ں اور مراکز صحت کی کار کر دگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

 شرکاء کو بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈاکٹرز کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جارہا ہے اس کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف بھی بھرتی کیا جارہا ہے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دینے کےلیے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مفت ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔

 

اے ڈی سی ضیغم نواز چوہدری نے کہا کہ محکمہ صحت کی بہتر کارکر دگی سے ہی عوام کو سہولت میسر آئے گی اور یہ موجودہ حکومت کی کامیابی کی دلیل ہے ۔