Fri
17
Apr
2026

پنڈی گھیب (ڈیلی اٹک نیوز ویب )اقراء ایجوکیشن سسٹم پنڈی گھیب کے ایگزیکٹو قاضی نور الحسن آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے صدر جبکہ فتح جنگ کے ریاض گگھڑ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے سنگم میں واقع شاہ پور ڈیم فتح جنگ کے مقام پر آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں سے منتخب نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں اقراء ایجوکیشن سسٹم پنڈی گھیب کے ایگزیکٹو قاضی نورالحسن کو اتفاق رائے سے
آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک کا صدر منتخب کر لیا گیا ۔
