حضرو، اہل علاقہ ہزاروں بل ادائیگی کے باوجود گیس سے محروم

حضرو، اہل علاقہ ہزاروں بل ادائیگی کے باوجود گیس سے محروم

حضرو( ڈیلی اٹک نیوز) محکمہ سوئی گیس حضرو بے لگام ہزاروں روپے بل ادا کرنیوالے صارفین سوئی گیس سے محروم

 حکومتی وزیر کے کوآرڈینیٹرز محکمہ سوئی گیس کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام، شدید ترین سردی گزر جانے کے بعد سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر، شہری ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبوروسیم اکرم پلس کی کارکردگی سے پنجاب کے عوام پریشان، محکمہ سوئی گیس اور واپڈا کی من مانیوں سے تنگ شہری عوامی نمائندوںسے سخت نالاں، محکموں کو لگام ڈالی جائے، عوامی حلقے۔ان دنوں حضرو شہر اور گرد و نواح میں سوئی گیس کانام و نشان تک نہیں۔ خواتین کھانا پکانے سے قاصر خشک لکڑی مہنگی ہونے کی وجہ سے شہری خریدنے سے قاصر ہیں۔ شہر میں رہنے والے ہوٹلوں سے مہنگا کھانا لا کر کھانے پر مجبور ہوگئے ۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی صفر ۔

 

 وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے مشیر دھڑا دھڑ گیس کی پائپ لائنیں بچھانے میںمصروف جبکہ سوئی گیس کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ شہری موجودہ حکومت سے بد ظن ہوگئے ہیں ۔ شہریوں نے سروے کے دوران بتایا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر نے پہلے ہی کمر توڑ کر رکھ دی تھی اوپر سے گیس کی بندش نے زندگی اجیرن بنا دی ۔ بچوں کو بغیر ناشتے اور دفاتر جانیوالوں کو بھی خالی پیٹ روانہ کرنا پڑتا ہے۔ ہم اس مصیبت کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی پوری کی پوری ٹیم نا اہل ہے۔ غریب کی مشکلات کا احساس تک نہیں۔ ہر ماہ ہزاروں روپے کے بل محکمہ ہمارے گھروں میں بھیج دیتا ہے جبکہ گیس آتی نہیں۔