شاہد خاقان عباسی کی ملک اور عوام کیلئے خدمات قابل تحسین، چنگیز خان
حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی سیاست میں ٹیپو سلطان کا کردار ادا کیا ہے
انکے عزم ،حوصلے اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیںانکی وطن عزیز کیلئے کی گئی خدمات کو بھی سہراتے ہیں میں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہت سی انکوائریاں کیں اور دیکھیں لیکن شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق پر نیب کا ریفرینس سبحان اللہ ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق کی سیاست نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہو گی ایک طرف منافقت اور مفاد پرستی کی سیاست تو دوسری جانب آپ دونوں نے سیاست میں لکھیر کھینچ دی آپ اور سعد رفیق نے قیادت سے وفاداری اور جرات کی سیاست کی مثال قائم کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا ریفرینس پہلی بار دیکھا ہے جس میں بینی فشری اوگرا گروپ اور پاکستانی عوام بنے جبکہ ملزم شاہد خاقان عباسی بن گئے تفتیشی افسر نے کمزوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں کیا اس ریفرنس کو دیکھ کر سرمایہ کاروں اور بیروکریسی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچی ہو گی کیا ایسے عمل سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے یا ترقی کی منزل طے کر سکتا ہے اس بارے میں پاکستان کے سٹیک ہولڈر کو اب سنجیدگی سے سوچنا ہو گا تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے ۔
