تھانہ اٹک سٹی، انجراء ، باہتر، اٹک خورد،پولیس کی کارروائی،4ملزمان گرفتار

تھانہ اٹک سٹی، انجراء ، باہتر، اٹک خورد،پولیس کی کارروائی،4ملزمان گرفتار

اٹک /فتح جنگ/ جنڈ( ڈیلی اٹک نیوز )تھانہ اٹک سٹی، تھانہ انجراء ، تھانہ باہتر، تھانہ اٹک خورد،پولیس کی مختلف کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار، چرس، پتنگیں، ڈوریں برآمد، چاروں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج،ملزمان پابند سلاسل

تفصیلات کے مطابق
 تھانہ سٹی اٹک پولیس نے زاہد سلیم سکنہ کانی جنڈ سے 1250 گرام چرس ، تھانہ باہتر پولیس نے لقمان حکیم عرف بلال سکنہ بہلوال باہتر سے 600 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے شہزاد احمد چھب جنڈ سے 280 گرام چرس ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے عمر نواز مرزا اٹک سے 155 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کر کے تمام ملزمان کے 

 

خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔