سید یاور بخاری کی زیر صدارت علماء بورڈ کا ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

سید یاور بخاری کی زیر صدارت علماء بورڈ کا ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) علماء بورڈ کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آ فس میں منعقد ہوا رکن پنجاب اسمبلی یاور بخاری نے اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر ،ضلعی افسران اور ممبران علماء بورڈ نے شر کت کی شر کاء کوکو رونا وائر س کی صور تحال پر بر یفنگ دی گئی اور احتیاطی تدا بیر کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کی روسے ہا تھوں کی صفائی میں استعمال ہونے والے سامان کی ذخیر ہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر قانونی کاروائی ہو گی شادی ہالز ،بینکوئیٹ ہالز اور مار کیز کے کھولنے ، ہر قسم کے تعلیمی ادارے اور ٹیو شن سنٹرزکے کھولنے ،دینی مدارس کے کھولنے پر پابندی ہو گی۔

 

 تمام تعلیمی ادار وں کے امتحانات،مذ ہبی اجتماعات اور تقر یبات پر پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں علماء سے اپیل کی گئی کہ عوام کوبتا یا جائے کہ زیادہ سے زیادہ صفائی کا خیال رکھیں ،بار بار ہا تھ دھوئے جائیں اور ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے گر یز کیا جائے اس موقع پر علماء نے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کر وائی ۔