اٹک پولیس کی بڑی کارروائی،13 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

اٹک پولیس کی بڑی کارروائی،13 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

اٹک ، حضرو، حسن ابدال، پنڈی گھیب،جنڈ، فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار 

ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس نے اسرار احمد ولد محمود خان سکنہ محلہ عظیم خان حال محلہ میرآباد پیرداد حضرو سے 200 گرام چرس ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے منظور ولد منور خان ساکن غربی دکھنیر اٹک سے 1200 گرام چرس ، تھانہ سٹی حسن ابدال نے شاہ رخ خان ولد خضر علی ساکن محلہ روشن پورہ حسن ابدال سے 600 گرام چرس ، تھانہ پنڈی گھیب نے محمد زمان ولد اکبر خان سکنہ محمد خیل ڈاکخانہ سرائے نورنگ لکی مروت سے 1050 گرام چرس ، تھانہ بسال پولیس نے سفیر اللہ ولد سیف اللہ ساکن شاطورہ تختی خیل ڈاکخانہ نورنگ لکی مروت سے 1300 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے محمد گل ولد نعیم خان ساکن سب خیل لنڈیواہ لکی مروت سے 1060 گرام چرس ، نادر علی ولد محمد زمان سکنہ محلہ مچن خیل لکی مروت 

سے 1100 گرام چرس ، عصمت اللہ ولد حبیب خان ساکن رحمانی خیل پہاڑ پور ڈیرہ اسماعیل خان سے 1100 گرام چرس ، وسیم اللہ ولد سپر علی خان ساکن محلہ لالہ خیل ڈاکخانہ اباخیل لکی مروت سے 1180 گرام چرس ، تھانہ جنڈ پولیس نے غلام شبیر ولد فتح شیرساکن محلہ لنگر خانہ جنڈ سے بندو ق 12 بور ڈبل بیرل معہ گولیاں ، تھانہ رنگو پولیس نے عدنان ولد انور خان ساکن نزد جنازہ گاہ فورملی حضرو سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ باہتر پولیس نے زرداد ولد آزادسکنہ شاہ پور فتح جنگ سے 32 بور پسٹل معہ گولیاں ، نذیر احمد ولد اللہ داد ساکن شاہ پور فتح جنگ سے راءفل 12 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔