پنجاب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، مجموعی طور پر7 افراد جاں  بحق

پنجاب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، مجموعی طور پر7 افراد جاں  بحق

پنجاب میں کورونا وائرس کے 19 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 265 جب کہ سندھ میں 5 نئے کیسز کے بعد تعداد 399 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 908 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات کی گئی ہےپنجاب میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی جہاں لاہور کے میو اسپتال میں 57 سالہ مریض انتقال کرگیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی۔

 

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 265 ہوگئی ہے جس کی تصدیق پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مبتلا افراد میں 176 زائرین شامل ہیں جب کہ لاہور میں 59، ملتان 2، راولپنڈی 2، گجرات، 12، جہلم 3، گوجرانوالہ، 7، سرگودھا 1، فیصل آباد 1، منڈی بہاؤ الدین 1 اور رحیم یار خان میں ایک کیس ہے۔