Wed
22
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل حضرو کے گاؤں غورغشتی کے رہائشی 72 سالہ عبدالحق میں 9 اپریل کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جو کہ پمز ہسپتال اسلام آباد کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا 13 اپریل کی رات وفات پا گیا جس کی میت کو ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس میں پمز ہسپتال اسلام آباد سے حضرو لایا گیا جہاں کووڈ-19 مریض کے پروٹوکول کے مطابق اس کی نماز جنازہ اور تدفین کاعمل گورنمنٹ قبرستان حضرو میں کیا گیا اور تدفین کا عمل ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سرانجام دے دیااس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے اہلکار بھی موجود تھےتدفین کے عمل کی نگرانی تحصیل
حضرو ریسکیو 1122 کے انچارج ریسکیو سیفٹی آفیسر منیب قریشی نے کی۔
