غریبوں کی مدد کر کے سکون حاصل ہوتا ہے، ملک فراز اعوان

 غریبوں کی مدد کر کے سکون حاصل ہوتا ہے، ملک فراز اعوان

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس مہینے کی آمد ہے جس میں صدقہ ، زکوۃ اور خیرات کرنے کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے

 غریبوں کی مدد کر کے سکون حاصل ہوتا ہے اور میرے گھر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوتھ تنظیم الاعوان پنجاب ملک فراز اعوان نے اپنے آبائی گاءوں موسیٰ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کے سبب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں خدارا مخیر حضرات سامنے آئیں اور ان کی ضروریات زندگی کی اشیائے خورد و نوش فراہم کریں انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 120 مستحق افراد کے گھرانوں میں ان کی سفید پوشی کا خیال رکھتے ہوئے 

 

راشن ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچایا میرا مشن رمضان المبارک کے باربرکت مہینے میں بھی جاری رہے گا ۔