اٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد27 تک پہنچ گئی،48کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار

اٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد27 تک پہنچ گئی،48کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک میں کرونا وائرس کے 27 مثبت کیسز سامنے آئے اور 147 کا نتیجہ منفی آیا جبکہ 48 افراد کے نتائج کا انتظار ہے اور 2 افراد فوت ہو چکے ہیں ۔

ایک مریض کا رزلٹ مثبت آیا تھا اور وہ مریضہ صحت یاب ہو کر گھر جا چکی ہے اس وقت 9زائرین اور 22تبلیغی جماعت کے افراد قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں تبلیغی جماعت کے51افراد کو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق گھروں کو بھیج دیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرو نا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جن افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ 2مرتبہ منفی آئے ان کو بھی ان کے گھروں کو بھیج دیا جائے گا کشمیری محلے کے رہائشی شیخ اظہر کے تعلق میں آنے والے تینوں ڈاکٹرز کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے اس کے علاوہ فتح جنگ میں ظاہر ہونے والے 2 اشخاص کی رپورٹ کا انتظار ہے اور حسن ابدال میں کرونا وائرس کے 2مثبت کیسز ٹی ایچ کیو حسن ابدال کے آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں 

 

ڈاکٹر آصف نیازی نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیرپر عمل کریں ۔