Sat
18
Apr
2026

ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 610 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 26435 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 209 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 194 اور سندھ میں 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1537کیسز اور 19 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 598 کیسز 5 ہلاکتیں، پنجاب 838 کیسز 12 ہلاکتیں، بلوچستان 62 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 37 کیسز اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ اس وقت تک 7530مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
