ضلع بھر میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

ضلع بھر میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز)انجمن تاجران کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔ 

اجلاس میں ضلع بھر کے تاجران نے شرکت کی۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے۔

لیکن اس نرمی میں تمام انجمن تاجران سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں،خود کو

اور عوام کو محفوظ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے تا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

 

اس موقع پر انجمن تاجران نے ڈی سی اٹک کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔