Sun
19
Apr
2026

تفصیلات کے ضلع اٹک کے علاقہ ڈھوک ملیار میں رحمت نامی شخص کے گھر میں موجود کنویں کی صفائی کی غرض سے چند افراد کنویں میں اترے تو زہریلی گیسوں نے تمام افراد کو اپنی لپیٹ لے کر 6 افراد کو موت کے نیند سلا دیا۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں صادق ولد جانداد،اسرار ولد رحمت ،زبیر ولد رحمت ،عامر ولد رحمت ،عامر ولد عبداللہ ،فیضان ولد قادر ہیں۔
واقعہ کی ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مرحومین کے لواحقین کو پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
