زکو ة فراہمی کا موجودہ نظام غیر موثر اور غیر مفید ہے، سماجی حلقے
بھمبر ( بیورو رپو رٹ) وزیر اعظم راجہ فا روق حیدر خا ن مستحقین کو سہ ما ہی بنیادوں پر زکو ة کی تقسیم کو یقینی بنا نے کیلئے اقداما ت کر یں زکو ة فرا ہمی کا مو جودہ نظا م غیر مو ثر اور غیر مفید ہے زکو ة کی رقم کو بھی تین گنا کیا جا ئے تا کہ مستحقین زکو ة کی ما لی مشکلا ت کم ہو سکیں تفصیلا ت کے مطا بق ما ضی کی حکو متوں میں آزادکشمیر میں زکو ة کی تقسیم ما ہا نہ بنیادوں پر کی جا تی تھی جسے کچھ عرصہ قبل سہ ما ہی بنیادوں پر کردیا گیا او ر کچھ عر صہ سے یہ تقسیم چھ ما ہ بعد یا اس سے بھی زائد عرصہ کے بعد جا تی ہے جس سے نظا م زکوة عملاً غیر مو ثر اور غیر مفید ہو چکا ہے مستحقین میں تقسیم کی جا نیوالی رقم بھی نا کا فی ہو تی ہے جسے مو جودہ مہنگا ئی کے دور میںکم ازکم تین گنا کر کے ما ہا نہ یا سہ ما ہی بنیادوں پر تقسیم کر نا ضروری ہے سما جی حلقو ں نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فا روق حیدر خا ن سے مطا لبہ کیا ہے کہ زکو ة کے نظا م کو جدید خطو ط پر استوار کر تے ہوئے مستحقین زکوة کے مسائل پر خصوصی تو جہ دے کر اسے مو ثر اور مفید بنا یا جا ئے ۔
