مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری،ایک اور نوجوان شہید،ریاست بھر میں مظاہرے

سرینگر(کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے مژھل میں ایک فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھا جو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی شہادت پر ضلع پلوامہ میں ہفتے کو مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے بدرنامی نوجوان کوجمعرات کی شام ضلع کے علاقے پامپور میں سامبورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ ہڑتال کے باعث ضلع میں دوسرے روز بھی معمول کی زندگی معطل رہی۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل تھی