بلدیہ باغ کا ایکشن،ہوٹل بیکرز مالکان کو جرمانے،تجاوزات ہٹانے کا حکم

باغ (سٹی رپورٹر) بلدیہ باغ ان ایکشن ۔ ہوٹلوں ، بیکرز،سبزی فروٹ کی دکانوں پر چھاپے متعدد ہوٹلوں کے گندے برتن توڑ دئیے اور ڈیپ فریزر میں باسی کھانے رکھنے پر بھاری جرمانے بعض ہوٹل اور بیکرز میں صفائی ستھرائی کے خراب نظام پر جرمانے ۔ فٹ پاتھ پر دکانداروں نے قبضہ جما رکھا تھا بلدیہ باغ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فی الفور خالی کرنے کا حکم دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ باغ کے چیف افیسر سردار سرفرازبیگ ، سردار سعید ہمراہ پولیس پارٹی کے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے اچانک شہر میں چھاپے مارنا شروع کردئیے ۔ متعدد ہوٹلوں ، بیکرزاور سبری فروٹ کی دکانوں پر جاکر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے اور متعدد ہوٹلوں کے کچن اور برتن بھی چیک کئے صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث بھاری جرمانے کئے اور گندے برتن توڑدئیے ۔ عوامی حلقوں نے بلدیہ باغ کی کاروائی پر سکھ کا سانس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ باغ اور پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے شہر کا چکر لگائے تاکہ جاری لوٹ مار سے عوام کو نجات مل سکے ۔ ان حلقوں نے بتایا کہ قصاب اور مرغ فروش بھی عوام کی کھال ادھیڑ رہے ہیں اور من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں ۔ قصاب گوشت کی فروخت کے دوران انتیں اور چربی بھی گوشت میں مکس کرکے گاہکوں کودے دیتے ہیں ۔ اسی طرح مرغ فروش راولپنڈی سے تیس سے چالیس روپے تک راولپنڈی کے ریٹ سے زائد نرخوں پر مرغی فروخت کررہے ہیں ایک لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی عوام کو ریلیف دینے کے لئے حرکت میں ائے ۔ چیف افیسر بلدیہ باغ نے صحافیوں کوبتایا کہ عوام کی زندگی سے کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے کوئی کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اسے خلاف قانون کام کرنے پر قرارواقعی سزادیں گے ۔