حریت رہنماﺅںکی صورہ ہسپتال سرینگر میںبھارتی فورسز کی فائرنگ کے زخمیوں سے عیادت
سرینگر31جنوری (کے ایم ایس )
مقبوضہ کشمیرمیںمسلم خواتین مرکزکے ایک وفد نے پارٹی سربراہ یاسمین راجہ کی قیادت میں صورہ ہسپتال سرینگرجا کر شوپیاں میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونیوالی سمیرا،سائمہ اوردیگر نوجوانوںکی عیادت کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسمین راجہ نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں زخمی ہونیوالی دونوں خواتین اور دیگر نوجوانوںکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی ُکی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ شوپیاں کے علاقے گنو پورہ میںبھارتی فورسز کی طرف سے پر امن اور نہتے مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کر کے نوجوانوں کو شہیداور گھروں میں گھس کر مکینوں پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت متعددافراد کو زخمی کر دیا تھا ۔ انہوںنے اسے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیا۔
ادھرحریت رہنماءیاسین عطائی اور جموںوکشمیر مسلم لیگ کے وفود نے بھی صورہ ہسپتال جا کر سمیرا اور سائمہ کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوںنے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ ضلع شوپےان کے علاقے گنو پورہ مےں بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرےن پر فائرنگ کرکے دو معصوم شہرےوں جاوید احمد اور سہیل احمدکو شہید کردیاتھا جبکہ فائرنگ میں زخمی ہونیوالا ایک نوجوان رئیس احمد جو صورہ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھا بدھ کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ KMS-03/Y