نوازشریف کشمیریوں کے محسن ،فقید المثال استقبال کریں گے،افتخار ایوب

دھیرکوٹ (راجہ انعام الحق خان)مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے مرکزی نائب صدروسابق امیدواراسمبلی راجہ افتخارایوب نے کہا ہے کہ قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کشمیریوں کے محسن ہیں ،ہرمشکل وقت میں کشمیری قوم کاساتھ دیا، پوری کشمیری قوم میاں محمدنوازشریف سے والہانہ محبت رکھتی ہے، 5فروری یومِ یکجہتی کے موقع پر میاں نوازشریف کی مظفرآباد آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ کشمیری عوام کو دل وجان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں، قائدکشمیر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی ولولہ انگیز قیادت میں قائدپاکستان کا کشمیرکی سرزمین پر بھرپوراستقبال کریںگے، یومِ یکجہتی کے موقع پر بھارت کو یہ پیغام دیاجائیگا کہ ظلم وستم کا دورانیہ اب زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔ مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آج بھی عوام کے مسیحاہیں ،تاریخ سازاستقبال کیلئے کارکنان پُرجوش ہیں، انہوںنے کہاکہ  میاں نوازشریف نے آزادکشمیرکابجٹ دوگناکرکے تحفہ دیاہے، وہ کشمیری نسل ہیں اور پوری کشمیری ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کریگی، 5فروری کوکشمیری قوم میاں نوازشریف کا فقیدلمثال استقبال کرکے یہ پیغام دیںگے کہ ان کے خلاف جاری سازشیںناکام ہوںگی، کشمیری میاں نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ان کی ہرآواز پر لبیک کہتے ہیں، قائدکشمیر راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں میاں نوازشریف کے شایان شان استقبال کرکے ایک تاریخ رقم کریںگے، دھیرکوٹ سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ لیکر مظفرآباد جائیں اورمحبوب قائد پر پھول نچھاورکریںگے۔