نیلم: آٹھمقام میں اظہار یکجہتی جموں و کشمیر ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
نیلم (بیورو رپورٹ) وادی نیلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹھمقام یکجہتی جموں کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی، وکلائ، طلبائ، انجمن اساتذہ نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف شدید نعے بازی کی گئی اور پاکستان اور پاک فوج اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں شرکاء ریلی نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو بازار ہوتی ہوئی بس سٹینڈ اٹھمقام میں اختتام پزیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندوستان طاقت کی بنا پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا حکومت پاکستان مسلئہ کشمیر کو مستقل بنیادوں پر اجاگر کرنے کے لئے موثر و ٹھوس پالیسی اختیار کرے مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا بدلہ کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر رکھی بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا ستعمال کر رہا ہے اور کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں عالمی برادری نوٹس لے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائے۔
