بھارت میں انتہا پسندوں کا 2کشمیری طالب علموں پر حملہ

چندی گڑھ (کے پی آئی)ہریانہ کے مہیندر گڑھ ضلع میں ہریانہ یونیورسٹی کے دو کشمیری طالب علموں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اس معاملہ پر محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور ریاست کے ڈی جی پی کو اس معاملہ میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔  متاثرہ طالب علم جاوید اقبال کا  کہناہے کہ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے ، تبھی کچھ لوگوں نے حملہ کردیا ۔ طالب علم کے چہرے ، ہاتھ اور پیروں پر کافی چوٹیں ائی ہیں ۔ جاوید نے ٹویٹ کرکے اس کی شکایت جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور جموں و کشمیر پولیس سے کی ہے ۔ ہریانہ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ طالب علموں کو واقعہ کے بعد فوری طور پر نزدیک کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔