Sun
26
Jul
2026
باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے)آزادکشمیر کے ممتاز قانون دان سردار امجد اسلم ایڈوکیٹ کی تعیناتی تقرری بحیثیت چیف پراسیکیوٹر آزاد کشمیر احتساب بیورو نیک شگون ہے ، ان کی اہلیت اور قابلیت نے انہیں یہ مقام عطاء کیا ہے، ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر صحت،وزیرمنصوبہ بندی اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار سردار خورشید،سردار الطاف،سردار کامران سدوزئی، سردار عمران سدوزئی،سید امتیاز گیلانی،سید ضیاء شاہ،خلیل عباسی، سردار عارف مغل،فد ا عباسی ،راجہ شہزادبی ایم نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ سردارامجداسلم ایڈوکیٹ ایک باصلاحیت اور ماہر قانون دان ہیں،اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی قابلیت اور صلاحیت سے مزید ترقی کریں گے۔
