موسم بہار کی آمد،وادی سماہنی میں سیاحتی سرگرمیاں شروع
چوکی (ایم زبیر سے )موسم بہار کی آمد ، وادی سما ہنی میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، کثیرتعداد میں سیاحوں کی وادی سما ہنی آمد ،اہلیان سما ہنی کا پرجوش خیر مقدم ۔ ایشیاء ٹورازم نے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی و رہنمائی سمیت مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرائی ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وادی سما ہنی میں پنجاب کے بڑے شہروں اوکاڑہ ، لاہور ، گوجرانوالہ سیالکوٹ اور گجرات سے کثیر تعداد میں سیاحوں نے رخ کیا ، سما ہنی کے پرفضا مقام رعل میں ٹینٹ اور خیمے لگا ئے ،قابل زکر بات یہ تھی کہ سیاحوں کی پرجوش آمد پر وادی رعل میں رات کے وقت جگ مگ روشنیوں کی وجہ سے جنگل میں منگل کا منظر پیش کر رہا تھا ، جبکہ وادی سما ہنی میں بائیکر کی ریلی سے مقامی افراد لطف اندو ز ہوئے ، سیاحت کو فروغ دینے اور متعارف کرانے میں ایشیاء ٹورازم کے چیئرمین سیف اللہ کشمیر ی نے سیاحوں کی آمد پر صحافیوںسے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وادی سما ہنی میں سیاحوں کی آمد سے یہاں کی معاشی ترقی میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے ہماری کوششں ہے کہ وادی سما ہنی کو مکمل سیاحت زون بنانے میں مرکوز ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاحت کوفروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے تاکہ خوبصورت ترین وادی سما ہنی جو کہ قدرتی طور پر اپنی خوبصورتی میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے اس پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔
