مودی مقابلہ کر سکتا ہے نہ ہی کشمیری حق خودارادیت سے دستبردار ہونگے،چودھری اشرف

میرپور (بیورورپورٹ)سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدل فوج کشمیریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،مودی سرکار اگر بھارتی کی ساری فوج بھی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر کے تب بھی کشمیری اپنے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اسلحہ اور بارود کے بے دریغ استعمال سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اگر مودی سرکار نے اپنی روش نہ بدلی تو پورے جنوبی ایشیاء کا امن تباہ ہو سکتا ہے بھارتی فوج ستر سالوں سے ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کو نہیں روک سکی ہے کشمیری آزادی حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد اشرف نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریو ںکو متحد اور منظم ہونا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے مضبوط کردار ادا کرنا ہو گا تمام کشمیری ایک جھنڈے تلے تحریک آزادی کشمیرکو آگے بڑھائیں آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ہم عالمی فورم پرمسئلہ کشمیر کو اجا گر کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے مقبوضہ کشمیر کی عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہمیں دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے جدانہیں کر سکتی ہم ایک قوم ہیں ہما را مذہب کلچر ایک ہے ہماری تحریک آزادی کشمیر حق پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج معصوم کشمیریوں سے ان کا حق نہیں چھین سکتی بھارت جتنا مظالم بڑھاتا جائے گا کشمیریوں کا جذبہ اتنا بڑھتا جائے گا ۔