Wed
22
Apr
2026

ایک ہفتہ قبل کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائیڈ پر آئی سی سی ترجمان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر کینگروز نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 ٹرائنگولر سیریز میں ناقابل شکست رہتے ہیں تو اس طرز کی نمبر ون ٹیم بن جائیں گے تاہم بدھ کو ڈک ورتھ لوئس پر19 رنز سے فتح سمیٹنے والی آسٹریلوی ٹیم کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے بدستور گرین شرٹس کو خود سے آگے موجود پایا۔
اس بارے میں آئی سی سی کا کہنا تھا کہ سیریز کے دوران جو اندازہ پیش کیا گیا تھا اس میں غلطی ہوئی، ٹرافی سمیت تمام پانچز میں کامیابی کے باوجود آسٹریلوی ٹیم پاکستان سے 0.19 کے معمولی فرق سے پیچھے رہی، گرین شرٹس کے پوائنٹس 125.84 ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس اب 125.65 ہوچکے ہیں۔
