ڈاکٹر غلام نبی وادی نیلم کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے:محمد ادریس
نیلم (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی ضلع نیلم کے رہنما سابق چیئرمین مقامی زکواة کمیٹی پھلاوئی محمد ادریس نے کہا ہے کہ ہمیں نیلم ویلی کا شہری کہلاتے ہوئے شرم محسوس ہو رہی ہے کیوں کہ ہماری سب سے پہلی غلطی یہ تھی کہ ہم نے شاہ غلام قادر جیسے شخص کو بھاری مینڈیٹ دیا انھوں نے کہا کہ شاہ غلام قادر نے اپنے جیسے اشخاص کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر رکھا ہے جس کی زندہ مثال ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر غلام نبی مغل ہے جس نے اپنی حوس کی خاطر وادی نیلم کی عزت کو تار تار کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ایسے شخص کو ڈوب مرنا چاہیے جس کے ماتحت اکثریت خواتین کی ہے جو اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتی ہیں اور انکی عزت ہی اس سے محفوظ نہ ہو۔ اتنا کچھ سامنے آنے کے بعد کس کی غیرت گوارہ کرے گی کہ اس عیاش شخص کے ماتحت کسی کی بہن بیٹی کام کرے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے کرپٹ شخص جو وادی نیلم کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ایسے شخص کو ضلع بدر کیا جائے ہم اپنے علاقے کی بدنامی ہر گز برداشت نہیں کرینگے ان کے ساتھ گزشتہ روز پیش آنے والے واقع نے نیلم کی عوام کی تذلیل کی ہے ڈاکٹر غلام نبی کو چاہئے کہ وہ نیلم کی عوام سے معافی مانگتے ہوئے خود ہی اپنی پوسٹ سے استعفیٰ دے دیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے اور ہم ان کو آفس سے اٹھا کر باہر پھینکیں۔
محمد ادریس
