تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،ہر محاذ پر آواز بلند کرینگے،رفاقت حسین
دھیرکوٹ(انعام الحق خان)تاجر اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار راجہ رفاقت حسین نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ دھیرکوٹ شہر مسائلستان ہے جسکی تعمیر و ترقی اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم ٹریڈ یونین کا ہونا ضروری ہے۔ تاجروں اور مالک کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔تاجروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تمام تاجر ہمارے بھائی ہیں۔ ہم تاجروں اور دھیرکوٹ شہر کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ہمارا مالکان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے ۔بے بنیاد پروپیگنڈے سے بہت ساری پیچیدگیاں جنم لے رہی ہیں۔ تاجر مالک مخالف پروپیگنڈہ اصل میں الیکشن ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ہم ذاتی طور پر مالک اور تاجر مثالی ریلیشن شپ کے خواہاں ہیں۔ راجہ رفاقت حسین نے مزیدکہا ہے کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ جھوٹ کا پلندہ ہے جس پر کسی کو کان نہیں دھرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 22مارچ کے الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ہمارا پینل ایک گلدستہ ہے جس میں سیاسی بلا تخصیص برادری، علاقہ تمام طبقات کی نمائندگی موجود ہے۔ہمارا ماضی بے داغ ہے اور روشن دھیرکوٹ کے لیے اپنی صلاحیتیں برئوئے کار لائیں گے۔ ہمارے پینل کے سرپرست اعلیٰ راجہ محمدتعظیم خان ہیں ۔ سنئیر نائب صدر سردار مشکور عباسی،آرگنائزر عتیق الرحمٰن عباسی،سیکرٹری جنرل سردار واصد حسین ،سردار حکمداد عباسی،راجہ ذبیر شفیق ،ملک قمر حیات،راجہ اختر خان،سردار عاشق عباسی،ارشد عباسی،راجہ طالب حسین،سردار ممتاز عباسی،خالد محمود عباسی،ساجد عباسی سمیت دیگر کہنہ مشق خدمت کے جذبے سے سرشار افراد پر مشتمل ٹیم اللہ کے فضل سے دھیرکوٹ شہر کی تقدیر بدلے گی۔ اور دھیرکوٹ شہر کی رونقیں بحال ہوں گی۔
