کھاریاں سے بھمبر آنیوالی گاڑی حادثے کا شکار،3افراد جاں بحق2زخمی

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کھاریاں بسم اﷲ چوک پر خوفناک ٹریفک حادثہ 3 افراد جانبحق اور 2 شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق سیرلہ وارڈ نمبر 1 کے رہائشی مرزا محبوب اپنی اہلیہ اور بچی کے ہمراہ بھمبر آرہے تھے کھاریاں کے نزدیک بسم اﷲ چوک کے قریب تیز رفتار کار اپلائی فار موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی جسکے نتیجہ میں محبوب اپنی اہلیہ سمیت موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار برنالہ آہی کا نوجوان ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا جبکہ محبوب کی بیٹی شدید زخمی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی جسکو لاہور ہسپتال میں ریفر کردیا گیا دوسرے زخمی کو کھاریاں ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ، مرزا محبوب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ سیرلہ کے آبائی گائوں میں ادا کی گئی اور مر حو مین کو آہوں اور سسکیوں کیسا تھ سینکڑوں سو گواروں کی مو جو دگی میں سپر د خا ک کر دیا گیا۔
