بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے فوری طور پر ملکی معیشت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے : سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد 

اٹک(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے فوری طور پر ملکی معیشت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ۔عمران خان صاحب عوام پریشان حال ہے اس کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جس کا فائدہ براہ راست عوام تک پہچانے بیس ارب ڈالر کے معاہدوں کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں مندی اس بات کو واضح کر رہی ہے کہ ملک کے اندر کاروباری صورتحال مخدوش ہے ۔