میلہ جشن بہاراں اٹک کا انعقاد جہاں اٹک کی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے وہیں کسانوں کو مال مویشیوں کی نمائش اور مقابلوں میں انعامات ان کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں: سردار فرحت عباس عرف پھتی خان

اٹک ( حافظ عبدالحمید خان ) ضلع کونسل اٹک کے زیر اہتمام میلہ جشن بہاراں اٹک کا انعقاد جہاں اٹک کی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے وہیں کسانوں کو مال مویشیوں کی نمائش اور مقابلوں میں انعامات ان کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں اس میلہ کی بہتر انداز میں تشہیر کی جائے تاکہ ضلع بھر کے کسانوں تک میلے کے انعقاد کی آواز پہنچ جائے اور کسان بھائی تیاری کے ساتھ شریک ہو سکیں ان خیالات کا اظہار رہنما میجر گروپ پی ٹی آئی و ہر دلعزیز عوامی سماجی شخصیت سردار فرحت عباس خان عرف پھتی خان نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میجر طاہر صادق نے ہر سطح پر عوام کی خدمت میں اپنا نام صف اول میں شمار کرایا ہے تعمیر و ترقی ہو یا عوام کی غمی ِخوشی نوجوانوں کے لئے سپورٹس کا انعقاد ہو یا کسانوں کے لئے میلہ جشن بہاراں ہو ان تمام چیزوں کا سہرا میجر طاہر کے سر جاتا ہے سردار فرحت نے کہا کہ اس میلہ سے کسان بھائیوں کو جہاں تفریح طبع کے لئے موقع میسر آتا ہے وہیں مال مویشیوں کی نمائش اور مقابلوں میں انعامات جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ باقی مقابلوں کے لئے ضلع کونسل سٹیڈیم بہت موزوں ہے مگر بیل دوڑ کے لئے اگر تحصیل فتح جنگ کا علاقہ رکھ لیا جائے تو بہت بہتر اور مفید رہے گا بلکہ ضلع اٹک کے علاوہ دیگر اضلاع سے آنے والے بیل دوڑ کے شائقین کو آسانی رہے گی پھتی خان نے کہا کہ میلہ جشن بہاراں اٹک کی پہچان اور ثقافت ہے جسے میجر طاہر صادق کی سر پرستی میں ان کی بیٹی چئیر پرسن ایمان وسیم دو سال سے کامیابی سے منعقد کرا رہی ہیں اس سال مارچ کے آخری ہفتے میں ھونے والے میلہ جشن بہاراں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
