حج وعمرہ کی سعادت خوش بختی کی علامت ہے :مولانا مقصود

فتح جنگ:حرمین شریفین کی زیارت سے حقیقی سرور ملتاہے حج وعمرہ کی سعادت خوش بختی کی علامت ہے ان خیالات کااظہار ممتازعالم دین خطیب اعظم بیول علامہ مولانا محمد مقصود اعوان نے وفد کے ہمراہ عمرہ سے واپسی پرمبارکباد کے لئے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا عرب کے ساتھ ایمانی وروحانی تعلق ہے ہمارے دین اوررشدوہدایت کے اولین مراکز یہاں آبادہیں حرمین شریفین کی زیارت سے ایمان والوں کو دلی سکون حاصل ہوتاہے ایک مسلمان کے لئے یہاں کی حاضری بہت بڑی سعادت ہے ایمان والوں کے دل ہروقت اللہ کے گھر حرم مکہ اور اپنے محبوب نبی کریم?ؐ کے دراقدس کی زیارت کے مچلتے ہیں دنیابھر کے مسلمانوں کے قلوب میں ان مقدس مقامات کی محبت موجزن ہے اسی لئے حرمین شریفین کے تحفظ اور حرمت کے لئے ہرمسلمان ہرقسم کی جانی ومالی قربانی دینے کے لئے ہروقت تیارہے سعودی گورنمنٹ کی طرف سے دنیابھر کے حج وعمرہ زائرین کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ مبارکباد کے لئیآنے والوں میں پیر طریقت آستانہ عالیہ دریائے رحمت صاحبزادہ حافظ محمود احمد، حاجی ملک مختار احمد، چیئرمین بلدیہ ملک عابد داؤد، عابد عزیز ایڈووکیٹ، کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی فتح جنگ ملک کامران خاکی، علامہ امجد خان صاحب۔علامہ قاضی طالب حسین صاحب۔ملک خالد محمود صاحب اٹک۔ملک صدیق صاحب۔ ملک مشتاق صاحب۔حاجی ذوالفقار بلوچ صاحب۔حافظ ریاض صاحب۔قاری محمد اشفاق اویسی صاحب۔ ڈاکٹر ملک مظہر محمود، ڈاکٹر اسلم فہیم، ڈاکٹر مختار ہاشمی، کے علاوہ علماء کرام،طلباء سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔