Thu
30
Apr
2026

حضرو:خبروں کی اشاعت پر انتظامیہ ان ایکشن افسر خان ہسپتال کے سامنے سے مٹی ہٹا دی گئی اہل محلہ کا صحافی اعجاز اکرم کو خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی گاوٗں ملک مالہ افسر خان ہسپتال کے سامنے گزشتہ کئی ماہ سے کچی مٹی ڈالنے کی وجہ سے کیچڑ و پانی کھڑا رہنے سے عوام کو شدید مشکلات درپیش تھیں اس حوالہ سے خبروں کی اشاعت کی گئی جس پر چیئرمین یو سی ملک مالہ انجینئر طارق محمد خان ،چیئرمین یو سی غورغشتی خالد زمان خالقی نے ہنگامی بنیادوں پر مٹی ہٹا دی جس کی وجہ سے معروف شاہرہ سے کیچڑ ہٹ گیا اور راستے سے گزرنے والوں کو آسانی پیدا ہو گئی عوامی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
