پنڈی گھیب:ڈھلیاں چوک پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

پنڈی گھیب:ڈھلیاں میں پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ذرائع کے مطابق  گزشتہ رات کی تاریکی میں ڈھلیاں چوک پر دوران ناکہ پر پولیس معمول کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی کہ اسی اثنا ئ میں تلہ گنگ سے پنڈی جانے والے مہران کار کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر مہران کار میں سوار تین نامعلوم افراد نے ناکہ توڑتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور ناکہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کے پیچھا کرنے پر آبادی سے باہر جاکر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے گاڑی قبضہ میں لے کر کارسرکار بدنیت قتل کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔