Fri
22
May
2026

فتح جنگ: اٹک فتح جھنگ روڈپر ناوہ پیٹرول پمپ کے سامنے دو موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم،تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق تین زخمی، جاں بحق شخص کی شناخت اعجاز خان ولد سرور خان عمر ۵۰ سال سکنہ باہتر سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگیا۔ جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور ٹرالی کے ہمراہ موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ ریسکیو ۱۱۲۲ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
