درخت لگانا بھی صدقہ جاریہ ہے: ڈویژنل فاریسٹ آفیسر

اٹک :جنگلات کے عالمی دن کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 میںپودے لگائے گے ،اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل فاریسٹ آ فیسر اٹک سید کامران کاظمی تھے اس موقع پر ڈی او سکینڈری راجہ امجد اقبال،ڈی ایم او آفس اٹک کے اسد نواز ستی اور سکول کی ہیڈ مسٹرےس بھی موجود تھی ،مہمان خصوصی سید کامران کاظمی نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگاےا راجہ امجد اقبال اور اسد نواز ستی نے بھی پودے لگائے اور بچوں میں پودے تقسیم کےے اس موقع پر سید کامران کاظمی نے جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے بتاےا کہ کسی بھی ملک کے کل رقبے کے 25فیصد پر جنگلات کا ہونا انتہائی اہم ہے جبکہ پاکستان میں تقریباً5فیصد رقبے پر جنگلات ہیں اس لئے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس میں حصہ لینا پڑے گا موجودہ حکومت اس سلسلے میں بھر پور کوشش کر رہی ہے کچھ بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے بڑے پیمانے پر درخت لگائے جا رہے ہیں۔ سید کامران کاظمی نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا لگانا چاہےے ےہ صدقہ جاریہ بھی ہے ۔
