مختلف شاہراہوں پر 3 ٹریفک حادثات ، 2 جاں بحق ، 2 افراد زخمی

جنڈ:مختلف شاہراہوں پر 3 ٹریفک حادثات ، 2 جاں بحق ، 2 افراد زخمی ، جاں بحق اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اٹک مکھڈ روڈ کے قریب ہائی ایس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، ٹریفک کا دوسرا حادثہ بریار گاؤں کے قریب پیش آیا ہائی ایس نے سوزوکی کو ٹکر مار دی سوزوکی ٹکرسے جنگلے کے ساتھ لٹکتا 14 سالہ نوید روڈ پر گر گیا ہائی ایس لڑکے کی ٹانگ کے اوپر سے گزر گئی جس کے باعث لڑکے کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، ٹریفک کا تیسرا حادثہ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر پیش آیا جہاں ڈھوک جنڈی کے پاس کار میں آگ بھرک اٹھی کار مکمل طور پر جل گئی مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ۔
