اٹک:مسائل کے انبار، عوام کا برا حال، تبدیلی کے حکومتی ارکان گروپ بندیوں میں مصروف

اٹک(صدیق فخر)مسائل کے انبار، عوام کا برا حال، تبدیلی کے حکومتی ارکان و عہدیدار گروپ بندیوں میں مصروف،سال ہونے کے قریب ضلع اٹک میں تحریک انصاف کی طرف سے کوئی ترقیاتی کام اور عوامی مسائل حل نہ ہو سکے، پاکستان کی طرح اٹک میں بھی تحریک انصاف ناکام، ووٹر مایوس، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میںروز بروز مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صحت، تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کا براحال ہو چکا ہے جبکہ اپنے ووٹروں پر توجہ دینے کی بجائے حکومتی ارکان گروپ بندیوں میں مصروف ہیں، اس وقت ضلع اٹک میں تحریک انصاف کے چار گروپ بن چکے ہیں جو عوام کے مسائل کو حل کرنے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے مستقبل میں بلدیاتی الیکشن میں بھی ایگزیکٹو نشستوں کو لالچی نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور حکومت میں ہونے اور کرسی ہونے کے باوجود مزید اپنوں کو نوازنے کیلئے گروپ بندیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام کے مسائل تو حل کرنا درکنار ان کے خوشی و غم میں بھی شریک ہونا چھوڑ دیا ہے۔ اس موقع پرعوام کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین سے بہتر تو اپوزیشن کے اراکین ہیں جو تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں اور کم از کم عوام سے رابطے میں تو ہیں، غمی و خوشی میں تو شریک ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکومتی اراکین کا ہمارے ضلع کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا وزیر و مشیر کی ظفر موج صرف کرسی کو انجوائے کر رہے ہیں اور کوئی اسلام آباد تو کوئی لاہور براجمان ہیں ۔وفاق اور صوبائی حکومت ہونے کے باوجود ضلع کیلئے کوئی کام نہیں کر رہے جبکہ اس وقت وہ ضلع اٹک میں ترقیاتی کام کروا کر ایک مثالی ضلع بنا سکتے ہیں۔اس وقت اٹک میں پی ٹی آئی کے چار گروپ بنے ہوئے ہیں خو آپس میں اختلاف رکھتے ہیں ۔