ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

سپورٹس ڈیسک
ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر مشرفی مرتضی بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شکیب الحسن نائب کپتان ہوں گے۔ اسکواڈ میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمان اور ابو جاوید شامل ہیں۔