جشن بہاراں فیسٹول :حضرو میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری 

اٹک :جشن بہاراں فیسٹول 2019ء تحصیل حضرو میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ، محفل نعت ، مشاعرہ ، بیڈ منٹن ، خطاطی ، کرکٹ ، فٹ بال ، لڈو ، سنوکر ودیگر مقابلوں میں عوام کی بھرپور شرکت ، چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان اور وائس چیئرمین نزاکت حسین نے ایک بار پھر نوجوان کھلاڑیوں اور شہریوں کے تفریح کے خوبصورت مواقع فراہم کیے اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان آفریدی کی بھی خصوصی دلچسپی کئی مقابلوں میں خودشرکت کی تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے جشن بہاراں فیسٹول کے حوالہ سے تحصیل حضرو میں بھی جوش وخروش کیساتھ تقریبات جاری ہیں بلدیہ حضرو کے سبزہ زار لان میں رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد،نوجوان کھلاڑیوں ،طلباء،شعراء،نعت خواں کے علاوہ کی دیگر نے بھرپور شرکت کی چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان،وائس چیئرمین نزاکت حسین اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد کی نگرانی میں 29اپریل تک جشن بہاراں فیسٹول کی تقریبات ہونگی اس حوالے سے محفل نعت،مشاعرہ،بیڈ منٹن،خطاطی،کرکٹ،فٹ بال،لڈو،کراٹے کے علاوہ دیگر مقابلوں اور تقریبات کا انعقاد ہوچکا ہے جس میں شہریوں ،طلباء،معززین نے بھرپور شرکت کی عوامی حلقوں نے بہترین تقریبات منعقد کروانے پرچیئرمین نزاکت خان،وائس چیئرمین نزاکت حسین کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے ۔