Wed
20
May
2026

اٹک : ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دےگر متعلقہ افسران کو ہداےت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنےاد پر اپنی تحصےلوں مےں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کرےں اور وہاں پر تمام اشےائ خوردونوش کی قےمتوں مےں استحکام اور اعلیٰ معےار کو ےقےنی بنائےں وہ ذاتی حےثےت مےں بھی تمام رمضان بازاروں کے دورے کر رہے ہےں ان بازاروں کا مقصد عوام الناس کو رمضان المبار ک کی نسبت سے تمام ضروری اشےاء کی فراہمی ہے اس کے علاوہ رمضان بازاروں مےں دکانداروں اور خرےداروں کو بھی بہترےن سہولےات مہےا کی گئی ہےں ان بازاروں کی موَثر مانےٹرنگ کیلئے ضلعی سطح پر اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ( رےونےو ) کے دفتر مےں کنٹرول روم قائم کےا گےا ہے جس کا نمبر 057-9316013 ہے عوام کسی بھی قسم کی معلومات اور شکاےت کیلئے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہےں۔
