کلرکس ایسوسی ایشن اٹک کی مزدور کش بجٹ کیخلاف ریلی

اٹک :آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اٹک نے مرکزی قیادت کی ہدایات پر اٹک میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ مزدور کش بجٹ کے خلاف ریلی نکالی ریلی کی قیادت ایپکا کے ضلعی صدر احمد خان ، چیئرمین نوید احمد ، صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ زاہد خان ، شیر احمد ، چوہدری رحمت ، ڈاکٹر محمد طفیل ، سہیل اختراعوان اور دیگر قائدین نے کی ریلی ایجوکیشن آفس سے شروع ہوکر کچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مرکزی قائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ مزدور کش بجٹ کویکسر مسترد کرتے ہوئے اسے آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیش کردہ بجٹ کو فوری طور پر منسوخ کرکے عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کیا جائے جس میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے مقررین نے سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور عام ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 5 فیصد اضافہ پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والوں نے اپنے دہرے معیار پر مہر ثبت کردی ہے مقررین نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ موجودہ بجٹ میں اگر ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات کا ازالہ نہ کیا گیا تو وہ اقتدار کے ایوانوں میں دما دم مست قلندر کردیں گے اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کو حکومتی ایوانوں سے نکال باہر کریں گے ۔
