حسن ابدال پنجہ صاحب میں بسلسلہ انتظامات و سیکورٹی اجلاس

اٹک : حسن ابدال پنجہ صاحب میں بسلسلہ انتظامات و سیکورٹی آمد سکھ یاتری میٹنگ کا انعقاد منعقد ہوا جس میں ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈی سی عشرت اللہ خان نیازی و دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران شامل تھے میٹنگ میں سکھ یاتریوں کیلئے سیکورٹی و دیگر انتظامات کو زیر بحث لایا گیا میٹنگ کے دوران سکھ یا تریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات اورفول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا ا عیادہ کیا گیا ڈی پی او اٹک نے اے ایس پی حسن ابدال اظہر خان کے ہمراہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔