Thu
21
May
2026

جنڈ ( ظفر اقبال سے+ نمائندہ اٹک نیوز ) مٹی کا تودا گرنے سے دو خواتین اور بچی جاں بحق ، ناگہانی خبر سننے پر متوفی خاتون کی ماں بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق حاجی نور قلم خان ساکن رکھوان کی شادی شدہ بیٹی ،اور اس کی پوتی بعمر تقریباََ 9/10سال اور مرسلین خان کی جوان سال بیٹی ضروریات کے لئے مٹی لینے گئیں۔ خواتین مٹی کھودد رہی تھیں کہ مٹی کا تودہ ان کے اوپر آ گرا جس سے دونوں خواتین اور بچی دب کر جاں بحق ہو گئیں، اس ناگہانی خبر کی اطلاع جب گائوں میں پہنچی تو حاجی نور قلم کی بیوی، بیٹی اور پوتی کی موت کا سنتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق ہوگی ۔فوت ہونے والی بد قسمت خواتین کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی ۔
